وزیراعظم کا بیان سب کیلئے حیران کن، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایک ڈیموکریٹ ہٹلر کے روپ میں سامنے آگیا اب اس سے بڑی تبدیلی کیا ہوگی۔ سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے وزیراعظم کے یوٹرن سے متعلق کو ایک بار پھر نشانے پر لیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری سوچ رکھنے والے ہر پاکستانی کو وزیراعظم کے بیان پر حیرانی ضرور ہوئی گی، منتخب وزیراعظم کا بیان سن کر سب حیران ہوئے، ضیا الحق اور یحییٰ نے بھی اپنے آپ کو ہٹلر سے مشابہت نہیں دی، مشرف نے بھی خود کو ہٹلر سے مشابہت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ڈیموکریٹ ہٹلر کے روپ میں سامنے آگیا، اس سے بڑی تبدیلی کیا ہوگی، ایسی سوچ رکھنے والا ملک کا وزیراعظم بن گیا، لوگوں کی سوچ اور ووٹ کی توہین کی گئی، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 40 سال ڈکٹیٹر رہے اور آج بھی مجرم سیاستدان ہے، جس نے آئین دیا، ادارے بنائے اس کے احتساب کی باتیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں ایسی زبان استعمال کی جاتی ہے جو سن کر شرم آتی ہے، ہم نے کبھی پارلیمنٹ میں ایسی گفتگو نہیں سنی، موجودہ پارلیمنٹ ابھی تک کوئی قانون سازی نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے چاروں صوبوں کی منظوری سے این ایف سی ایوارڈ بنایا، آج این ایف سی ایوارڈ کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، 18 ویں ترمیم صوبوں کے حقوق کی حفاظت کرتی ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ ملک کی فیڈریشن مضبوط ہو، فیڈریشن جب مضبوط ہوگی، جب صوبوں کو حقوق ملیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply