بالی وڈ اداکاروں کو سرچ کرنا خطرناک

نامور بالی وڈ اداکارہ الیاناڈی کروز، پریتی زنٹا اور اکشے کمار سمیت بالی وڈ کے 10 اداکار وں کو آن لائن سرچ کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ گلوبل کمپیوٹر سیکیورٹی سوفٹ ویئر کمپنی کے 12 ویں ایڈیشن آف میک آفی کی جانب سے حال ہی میں 10 بھارتی اداکاروں کی فہرست جاری ہوئی ، جنہیں گوگل پر سرچ کرنا خطرے سے خالی نہیں، اگر ان اداکاروں کو یا ان کی فلموں کو گوگل پر سرچ کیا جائے تو آپ کے کمپیوٹر میں خطرناک وائرس کا حملہ ہوسکتا ہے۔ ان اداکاروں میں پہلے نمبر پر بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز شامل ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر پریتی زنٹا اور تیسرے نمبر پر اداکارہ تبو شامل ہیں۔ اس فہرست میں اداکارہ کیرتی سونن چوتھے، اکشے کمار پانچویں، دپیکا پڈوکون چھٹے اور اپنی ٹویٹس سے آگ برسانے والے اداکار رشی کپور ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ پریانکا چوپڑا، پرینیتی چوپڑا اورگووندا کو بھی  آن لائن سرچ کرنا اور ان تمام اداکاروں کی فلمیں آن لائن یا غیر مصدقہ ویب سائٹ سے  ڈائون لوڈ کرنا خطرے سے خالی نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply