• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اطالوی بینکار امیروں سے پیسے چرا کرغریبوں کو دینے کے جرم میں گرفتار اکتوبر 5, 2018 نیوز ڈیسک زمرہ دنیا

اطالوی بینکار امیروں سے پیسے چرا کرغریبوں کو دینے کے جرم میں گرفتار اکتوبر 5, 2018 نیوز ڈیسک زمرہ دنیا

اطالوی پولیس نے امیروں کے بینک اکاونٹس میں سے پیسے چرا کر غریبوں میں تقسیم کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا تاہم وہ جیل جانے سے بچ گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فورنی ڈی سوپرا میں قائم ایک بینک منیجر جلبرٹو باشیرا نے 7 سال میں 10 لاکھ یورو چوری کیے تھے۔ انھوں نے امیر افراد کے اکاؤنٹس سے تھوڑی تھوڑی رقم چرا کر ان کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی تھی جو کریڈٹ کارڈ بنوانے کے اہل نہیں تھے۔ تاہم اس نے کبھی چرائی ہوئی رقم اپنی جیب میں نہیں ڈالی جس کی وجہ سے وہ حکام کے ساتھ پلی بارگین کے بعد جیل جانے سے بھی بچ گئے۔رپورٹ میں اطالوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بینکر کا کہنا تھا کہ ’میں نے ہمیشہ سیونگ کرنے والوں کو بچانے کے بجائے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا سوچا‘۔ بینکر کو مذکورہ جرم پر 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تاہم اطالوی قانون کے مطابق یہ اس کا پہلا جرم تھا اور اس کی سزا بھی مختصر تھی اس لیے اسے جیل میں نہیں ڈالا جائے گا۔ بینکر کے وکیل روبرٹو میٹے کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو مذکورہ جرم کے نتیجے میں اپنی نوکری اور گھر سے ہاتھ دھونا پڑا۔ ان کے مطابق ’جلبر ٹو باشیرا ان لوگوں کی مدد کرنا چاہتے تھے جو قرض حاصل نہیں کرسکتے تھے‘۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply