• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وفاقی کابینہ میں توسیع، 5 وفاقی وزراء، ایک وزیر مملکت نے حلف اٹھالیا

وفاقی کابینہ میں توسیع، 5 وفاقی وزراء، ایک وزیر مملکت نے حلف اٹھالیا

وفاقی کابینہ میں مزید 6 نئے وزرا کو شامل کرلیا گیا جنہوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ میں توسیع کے فیصلے کے بعد مزید 6 وزرا کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جن میں 5 وفاقی وزیر اور ایک وزیر مملکت شامل ہیں۔نئے وزراء کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔صدر مملکت عارف علوی نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل سے وزیر مملکت کا حلف لیا جب کہ وفاقی وزراء کا حلف اٹھانے والوں میں محمد میاں سومرو، فیصل واوڈا، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور اور صاحبزادہ محبوب سلطان شامل ہیں۔محمد میاں سومرو کو پہلے وزیر مملکت کے طور پر کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے حلف نہیں اٹھایا تھا اور کراچی واپس آگئے تھے۔
واضح رہےکہ کابینہ میں نئے وزراء اور وزیر مملکت کے اضافے کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی کل تعداد 30 ہوگئی ہے جن میں 24 وفاقی وزیر اور 6 وزیر مملکت شامل ہیں، اس کے علاوہ وزیراعظم نے 4 معاون خصوصی اور 4 مشیر بھی رکھے ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply