چینی نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

چینی نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے
اسلام آباد(بیورو چیف)پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات میں خصوصی شرکت کے لیے چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ 2 روزہ سرکاری دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ کل بروز اتوار (13 اگست کو) اسلام آباد پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وانگ یانگ، چینی صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر جذبہ خیرسگالی کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ترجمان کے مطابق چینی نائب وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات میں خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ وہ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات بھی کریں گے۔چین کے نائب وزیراعظم اپنے دورے کے دوران پاک،چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے جبکہ مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں ‘یوم پاکستان’ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں بھی چین کی تینوں مسلح افواج کا قافلہ شامل ہوا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply