محمد حفیظ کا سلیکٹرز کو بلے سے جواب

ایشیا کپ میں سلیکٹرز کی جانب سے نظرانداز کئے جانے والے پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے غصے کا اظہار اپنے بلے سے کیا۔

پاکستان کے لئے مختلف پوزیشنز پر بلے بازی کرنے والے محمد حفیظ نے قائداعظم ون ڈے ٹورنامنٹ میں سوئی ناردرن گیس کی جانب سے بلے بازی کرتے ہوئے لاہور وائٹس کے خلاف 80 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

حفیظ کی شاندار اننگز میں 6 زبردست چوکے اور 3 بلندوبالا اور فلک شگاف چھکے شامل تھے۔

حفیظ کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت سوئی ناردرن نے 8 وکٹوں پر 295 رنز بنائے اور میچ میں 43 رنز سے فتح سمیٹی۔

محمد حفیظ کے علاوہ عثمان صلاح الدین اور افتخار احمد نے بھی صف سینچریاں داغیں۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر نے حفیظ کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ایشیا کپ تک ان کے پلان میں نہیں ہیں۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے بعد عالمی کپ کے موقع پر ہی سوچا جائے گا کہ شان مسعود اور فخر زمان میں سے کس کو نہ کھلا کر حفیظ کو دوبارہ ٹیم میں لایا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محمد حفیظ مکی آرتھر کی جانب سے اس بیان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی لاتعلقی کے بعد پریس کانفرنس میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے تھے تاہم اعلیٰ سطح سے یقین دہانی کے بعد وہ وقتی طور پر خاموش ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply