سولفظوں کی کہانی ۔ قرب قیامت

عزیزو اقارب سے سن رکھا تھا کہ وہ بہت پہنچے ہو ئے بزرگ ہیں۔
مجھے کو ئی بھی مسئلہ نہیں تھا لیکن چاہتا تھا کہ کسی بزرگ کی صحبت سے فیض یاب ہوں۔
ان کے آستانہ پر حاضر ہوا ۔۔۔
مجھ سے مخاطب ہوئے۔
بولو کیا جاننا چاہتے۔۔۔۔؟
ذہن خالی تھا۔۔۔۔۔ بس اتنا کہا حضور قرب قیامت کی علامت بیان فرما دیں۔۔۔
یہ سننا تھا کہ سر جھکا دیا ۔کچھ دیر اسی کیفیت میں گزرے ۔
پھر سر اٹھایا اور بولے۔۔۔۔۔
جب کوئی بچہ میڑک میں 1100 میں سے 900 نمبر آنے پر بھی افسردہ دیکھو تو سمجھو قیامت قریب ہے!

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 0 تبصرے برائے تحریر ”سولفظوں کی کہانی ۔ قرب قیامت

Leave a Reply