مسلسل ایک جگہ بیٹھنا پٹھوں میں کمزوری کی وجہ

فن لینڈکے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ مسلسل ایک جگہ بیٹھے رہنے سے خون میں شکر کی مقدار زیادہ ہوتی، کولیسٹرول بڑھتا اور پٹھے کمزور ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف وسکل اکے پروفیسر آرٹوپیسو لانے کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لوگ اپنی مصروف زندگی کو تبدیل کرکے صحت کو لاحق خطرات کم کر سکتے ہیں۔ اس تحقیق میں دفاتر میں کام کرنے والے 133افراد اور کچھ بچوں کو بھی شامل کیا گیا ، جن کی کمر میں ایک آلہ لگایا گیا ،یہ آلہ ہفتے میں سات دن تک پانچ مرتبہ پہنایا گیا اور تمام رضاکاروں کا پورے سال تک مطالعہ کیا گیا ، جس سے معلوم ہواکہ مسلسل کام کے دوران اگر 20دن بعد معمولی وقفہ لیا جائے تو اس سے بھی خون میں شکر کی مقدار کم، کولیسٹرول بہتر اور ٹانگوں کے پٹھے اور عضلا ت مضبوط ہوتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply