• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سندھ کے ہندو باشندوں پر حملہ سندھ پر حملہ ہے،کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

سندھ کے ہندو باشندوں پر حملہ سندھ پر حملہ ہے،کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

گھوٹکی میں ایک ہندو استاد جن کی تعلیمی ادارے کے حوالے سے پورے ضلع میں بے مثال خدمات ہیں، جنھوں نے قلیل عرصے میں اپنے کام کے حوالے سے شہرت پائی ،اُن کے خلاف توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگاتے ہوئے پولیس پر دباؤ ڈال کر جھوٹی ایف آئی آر داخل کرانے اور پورے شہر میں ہندو برادری کے خلاف بد تمیزی، ان کے کاروبار اور مندروں پر حملے کرنے کی کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ جھوٹا الزام لگانے، گھروں، دکانوں اور مندروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
کمیونسٹ پارٹی سمجھتی کے کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے جس کے تحت سندھ کی ہندو آبادی کو ہراساں کر کے ان کے تاریخی وطن سندھ سے ہجرت کرنے پر مجبور کیا جائے۔
کبھی ان کی بچیوں کو مذہب کی تبدیلی کے نام پر اغوا کیا جاتا ہے، کبھی ان کے کاروبار زمین یا جائداد پر قبضہ کرنے کے مقصد کے لیے جھوٹےالزامات لگا کر ان کو تنگ کیا جاتا ہے۔ یہ سب سے پہلے باقی سندھیوں کی طرح سندھی ہیں، اس کے بعد مذہب آتا ھے۔ ان کے خلاف تعصب و حملے سندھ پر حملے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی پورے ملک خاص طور پر سندھ کی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ ان سے یکجہتی کے طورپر اس غلیظ واقعے کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائے۔مظاہرے کئے جائیں، سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے اور حکومت کو مجبور کیا جائے کہ عوام کے جان و مال سمیت ہر ایک کے مذہبی اداروں کا تحفظ کیا جائے.

Advertisements
julia rana solicitors

امداد قاضی۔ سیکریٹری جنرل
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

Facebook Comments

مشتاق علی شان
کامریڈ مشتاق علی شان مارکس کی ان تعلیمات کو بھولے نہیں جو آج بھی پسماندہ طبقات کیلیے باعث نجات ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply