زیادہ ذہین زیادہ دھوکے باز

پولینڈ میں علم النفس کی اکیڈمی نے تازہ ترین جائزہ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ غیر معمولی طور پر ذہین لوگ سب سے زیادہ دھوکہ دیتے ہیں۔ یہ اپنی غیر معمولی ذہانت کے بل پر معمولی ذہانت والے لوگوں کا استحصال کرتے ہیں۔ حقیقت کو چھپانے کیلئے طرح طرح کے حیلے بہانے اختیار کرتے ہیں۔ دروغ بیانی سے کام لیتے ہیں۔ جھوٹ انتہائی مہارت سے بولتے ہیں۔ جھوٹ پر پردہ ڈالنے میں بڑے ہنر مند ہوتے ہیں۔ سائنسی میگزین پی ایل او ایس نے سائنسی جائزہ شائع کرکے بتایا کہ زیادہ ذہین لوگ ہمیشہ چوکس رہتے ہیں اسی وجہ سے تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔ غیر معمولی ذہین افراد کی ذہنی نشاط کی نگرانی سے پتہ چلا کہ جھوٹ بولتے وقت انکے دماغ کے کچھ حصے روشن ہوجاتے ہیں اور وہی ان سے پیچیدہ حرکتیں اور خطرناک کام انجام دلاتے ہیں۔ کامیابی کی صورت میں ذہین لوگ اس قسم کی سرگرمیوں کی لت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply