• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یواین چارٹرکےتحت عالمی امن،سیکیورٹی یقینی بنائی جائے،ملیحہ لودھی

یواین چارٹرکےتحت عالمی امن،سیکیورٹی یقینی بنائی جائے،ملیحہ لودھی

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ یواین چارٹر کے تحت عالمی امن اورسیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

جمعرات کو اقوم متحدہ میں تنازعات کے ثالثی اور ان کے حل سے متعلق سیمینار سےخطاب کرتے  ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہ ہونااقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالیہ نشان ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ افسوس ہے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ابھی تک عمل نہ ہوسکاجبکہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے پرانا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کشیدگی اور فساد بڑھنے سے عالمی سیکیورٹی صورتحال مزید غیر یقینی ہوگئی ہے،اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن یقینی بنایا جائے جبکہ خطے میں دیرپا امن کے مقاصد کے حصول میں ناکام نہیں ہونا چاہیے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply