• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الکوحل کی ذرا سی مقدار بھی موت کے منہ میں لے جا سکتی ہے

الکوحل کی ذرا سی مقدار بھی موت کے منہ میں لے جا سکتی ہے

الکوحل یا دوسرے الفاظ میں شراب مضر صحت تو ہے ہی تاہم اب سائنس دانوں کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ الکحل کی ذرا سی مقدار بھی انسانی صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے حتی کہ موت کے منہ میں بھی لے جا سکتی ہے۔

ایک معروف طبی جریدے میں شائع ہونے والی تازہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ الکوحل کی معمولی سی مقدار میں بھی انسانی صحت کی ہلاکت کا مکمل سامان موجود ہے۔

لہذا صحت مند زندگی کےلیے الکوحل کو مکمل طور پر ترک کرنا ہوگا۔

تحقیق کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ الکوحل کی معمولی مقدار پینے سے دل کے دورے کے امکانات خاصے کم ہو جاتے ہیں تاہم کینسر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو جانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے الکوحل سے مکمل چھٹکارا حاصل کرنے میں ہی عافیت ہے۔

سائنس دانوں نے یہ نتائج 1990 سے 2016 کے دوران 195 ممالک میں انسانی صحت پر الکوحل کے اثرات سے متعلق کیے گئے 592 طبّی تحقیقی مطالعات سے حاصل کئے گئے اعداد و شمار کا باریک بینی سے تجزیہ کرنے کے بعد اخذ کیے ہیں۔

ان مطالعات میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 80 لاکھ افراد شریک تھے جن کی عمریں 15 سے 95 سال کے درمیان تھیں۔ ان کے علاوہ الکوحل کے استعمال سے متعلق مزید 694 مطالعات کا ڈیٹا بھی اس تحقیق میں شامل کیا گیا۔ مختلف مقداروں میں الکوحل استعمال کرنے والے (یعنی شراب نوش) افراد کی عمومی صحت اور انہیں لاحق ہونے والی بیماریوں کا موازنہ اُن لوگوں سے کیا گیا جو شراب نوش نہیں تھے اور جنہوں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی شراب نہیں پی تھی۔

تحقیق سے ثابت ہوا کہ روازنہ کی بنیاد پر انتہائی کم مقدار میں بھی شراب پینے والے افراد بھی کینسر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوئے جبکہ شراب کی زیادہ مقدار لینے والے اور نہایت کم مقدار لینے والے افراد، دونوں ہی کو صحت کے ایک جیسے مسائل کا سامنا تھا۔ البتہ شراب نہ پینے والے افراد ان بیماریوں سے محفوظ رہے تھے۔
اس تحقیق میں سابقہ تحقیق کو یکسر مسترد کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ دن بھر میں شراب کا ایک گلاس پینے والے افراد کی صحت مثالی ہوتی ہے اور وہ کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ صرف شراب نوشی کے باعث ہر سال کم و بیش 28 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ مختلف بیماریوں اور صحت کے مسائل کی بناء پر شراب نوشوں کو بہت سے مالی مسائل کا سامنے بھی کرنا پڑتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply