گیرٹ ویلڈر ملعون اور ہماری غیرت۔۔۔۔نوید مرزا

گیرٹ ویلڈر ملعون کے منصوبے کے متعلق سن کر زبان گنگ ہو جاتی ہے جیسے کوئی شاک لگتا ہے، کوئی بجلی کا کرنٹ لگتا ہے،اے کاش۔۔۔ اے کاش اس سے پہلے ہمیں موت آگئی ہوتی۔۔

ہم کیا کریں ہم کس سے گلہ کریں،گلہ کریں تو اپنے رہنماؤں سے ہے کہ گیرٹ ویلڈر کے ناپاک عزائم جان کر بھی وہ کچھ عملی اقدامات نہ کر سکے اس ملعون کا نام سن کر اسکی مکروہ صورت کو دیکھ کر زبان گنگ ہو جاتی ہے جیسے کوئی شاک لگتا ہے، کوئی بجلی کا کرنٹ لگتا ہے،غیض و غضب سے بدن لرزنے لگتا ہے اے کاش! کچھ ہمارے بھی بس میں ہوتا۔۔ یا اس سے پہلے ہمیں موت آگئی ہوتی۔

او ظالمو! کیا فائدہ ایسے لبرل ہونے کا،ایسے پرامن ہونے کا کہ جب خدانخواستہ اسلام ہار جائے گا، اس اقتدار کا کیا فائدہ کہ جب اقتدار میں ہوتے ہوۓ بھی رسول اللہ ﷺ کی حرمت کی پاسبانی نہ کرسکو،کل حوض کوثر پر رسول اللہ ﷺ کو کیا منہ دکھاو گے؟ ؟

اگر فرشتوں نے بتلا دیا کہ محبوب خدا یہی وہ لوگ تھے جو تیرے نام پر ووٹ مانگتے تھے مگر تیری ناموس کے لئے ایک لفظ تک بولنے کو تیار نہیں تھے؟؟؟

تو کیا جواب ہوگا تمہارے پاس؟؟؟

کبھی تو دل چاہتا ہے کہ قوم کے بڑوں کا گریبان پکڑ لوں، جس نے جیتنا ہوتا ہے، جس نے مخالف کی بینڈ بجانی ہوتی ہے، جس نے سیاسی حریف کے خلاف استدلال کرنا ہوتا ہے، جس نے اپنی تشہیر کروانی ہوتی ہے، محمد رسول اللہ ﷺ کے فرامین کا سہارا لیتا ہے، لیکن آج جب رسول اللہ ﷺ کی ناموس کی حفاظت کی باری آئی تو سب چپ کر بیٹھے؟؟؟

اتنے بے حس ہوگئے تم! مجھے سب  سے زیادہ پاکستان کی بڑی جماعتوں کے بڑوں پہ  حیرت ہے، جن کا ایک بیان شاید آگ لگا سکتا تھا، مگر انہیں ڈر تھا کہ ہمارے اقدام سے شاید ہمارا سافٹ امیج نہ ختم ہو جاۓ انہیں اپنی اور اپنی پارٹی کے امیج کی فکر ہے اور نہیں فکر ہے تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس کی۔۔ توہین رسالت کے مجرم کو کہیں کچھ ہو نہ ہو جائے، لہذا ابھی اس کو توہین کرلینے دو، او ظالمو! آزادی اظہار کی بھی کچھ حدود قیود ہوتی ہیں یا آزادی اظہار کا مطلب ہے کہ کسی بھی موضوع پہ کہیں بھی کچھ بھی آپ کر گزرو؟

اور مجھے سمجھاؤ  کہ آزادی اظہار ہوتی کیا ہے؟

بابا خادم حسین رضوی نے تو ایک دو بار جلوس نکالا مگر حافظ سعید کہاں غائب ہے؟
ابتسام کہاں ہیں؟
ساجد میر صاحب صرف ایک بیان کافی ہوگا؟
علامہ طاہر القادری صاحب کیا آپ صرف اشاروں پہ حرکت میں آتے ہیں؟
مولانا فضل الرحمان جنت کے ٹکٹ خود سے دینے ہیں یا رسو ل اللہ ﷺ سے لے کر دینے ہیں؟
سمیع الحق آپ کہاں ہو؟
اور سراج الحق آپ؟

عمران خان عمرہ کرنے گئے تھے، سنا تھا اور دیکھا بھی کہ رسول اللہ ﷺ کے احترام میں جوتا اتار دیا؟ اور آج ہم کیا سمجھیں؟ جب گیرٹ ویلڈر جیسا ملعون سب کو جوتے مار رہا ہے اور آپ کو رب کریم نے احترام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل اقتدار سے نواز دیا ہے اور آپ؟؟

سوشل میڈیا کے بڑے لکھاری چپ ہیں، میں نام نہیں لینا چاہتا ، مگر بہت امیدیں تھیں ان سے؟ آج مگر وہ بھی اپنے اپنے تعصبات میں مصروف ہیں اور ملعون گیرٹ رسول اللہ ﷺ کی توہین کئے جارہا ہے گستاخانہ خاکے بنانے کے اپنے ارادے پہ قائم و دائم ہے

بس یار اب سے زیادہ بولنے کا یارا نہیں، دوستو! اللہ کے سامنے جھک جاؤ، رہنماؤں سے امید یں ٹوٹ گئی ہیں, شاید نور الدین زنگی جیسے حکمران تاریخ کی کتابوں میں ہی پاۓ جاتے ہیں عملی اور موجودگی اسلامی دنیا قحطِ الرجال کا شکار ہو چکی ہے اور رہ گئے  علماء۔۔ وہ بھی اب دستار کی حفاظت میں مصروف ہیں، سیاست کا میدان چن لیا ہے انہوں نے اب، انکو بھی نہ چھیڑو! یہ نشے میں ہیں، کبھی نہ ملنے والے اقتدار کے نشے میں!!

Advertisements
julia rana solicitors london

الہیٰ ہم عاجز تیرے نبی کے نام لیوا بے بس ہو چکے ہیں اب تو ہی کوئی ابابیل نازل کر دے کہ تیرے نبی کی امت کو اب اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی سروکار نہیں رہا ہے، شاید اب کوئی غازی علم دین،کوئی عامر چیمہ،کوئی ممتاز قادری باقی نہیں ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس پہ جان قربان کرنے کو تیار ہو!!

Facebook Comments

نوید مرزا
ایک عام پاکستانی ھوں اور اپنے بارے میں لکھتے ھوۓ ہمیشہ شش و پنج کا شکار ھو جاتا ھوں کہ کیا لکھوں کہ اپنی شخصیت کا احاطہ ھو جاۓ مگر الفاظ روٹھ جاتے ھیں لب سل جاتے ھیں اور خاموش ھو جاتا ھوں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply