• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈسکہ میں تیزرفتار کاردرخت سے ٹکراگئی ، 4افراد جاں بحق

ڈسکہ میں تیزرفتار کاردرخت سے ٹکراگئی ، 4افراد جاں بحق

ڈسکہ :ڈسکہ میں سیالکوٹ روڈ پر تیزرفتار کار درخت سے ٹکراگئی،حادثے میں 4افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق،جمعے کو یہ افسوسناک حادثہ ڈسکہ میں سیالکوٹ روڈ پر پیش آیا۔

جہاں تیز رفتارکار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے باعث 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو سول اسپتال ڈسکہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں بروقت طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس کے مطابق ،جاں بحق چاروں افراد آپس میں دوست تھےاور ان کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں،جن میں معظم،حسن،روشن اور حسام شامل ہیں،تمام افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply