• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پہلی نیشنل گارڈ کے سپاہی 90 سالہ رائے بشیر، جوش و جذبہ آج بھی جوان

پہلی نیشنل گارڈ کے سپاہی 90 سالہ رائے بشیر، جوش و جذبہ آج بھی جوان

حافظ آباد: بانی پاکستان کی پہلی نیشنل گارڈ کے سپاہی نوے سالہ رائے بشیر احمد آج بھی یوم آزادی کو بھرپور ملی جوش و جذبے سے مناتے ہیں، رائے بشیر احمد نے قیام پاکستان سے قبل کی نایاب چیزیں اور قیمتی نوادرات سنبھال رکھے ہیں۔ 

حافظ آباد کے نواحی گاﺅں نوتھیں کے رہائشی نوے سالہ رائے بشیر احمد، دیکھنے کو تو ایک بزرگ شخصیت، لیکن ان کا جوش و جذبہ آج بھی جوان ہے۔ رائے بشیر احمد نے نہ صرف پاکستان کو بنتے دیکھا بلکہ پہلی نیشنل گارڈ کے سپاہی بھی رہے جس پر انہیں آج بھی فخر ہے۔

رائے بشیر احمد کہتے ہیں وہ آج تک اپنے ان بہن بھائیوں اور بزرگوں کو نہیں بھولے جنہوں نے آزادی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

رائے بشیر احمد نے قیام پاکستان سے قبل کی قیمتی اشیاء، نایاب ظروف اور نوادارت کو اپنے کمرے کی زینت بنا رکھا ہے۔ نوجوانوں کیلئے رائے بشیر ایک مثال ہیں جنہوں نے جوانی سے بڑھاپے تک وطن سے محبت اور قوم کی خدمت کو اپنا فرض سمجھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply