سو لفظوں کی کہانی(بیوہ)

ہر چوتھے دن غفور کا اس محلہ میں چکر لگتا تھا ۔۔۔۔
لیکن اب تک وہ اتنی ہی سن گن لے پایا تھا کہ وہ بیوہ ہے ۔۔۔۔
حسب معمول آج جب اس نے آواز لگائی ٹین ڈبہ بیچو ، لوہا بیچو ، سوکھی روٹیاں بیچو ۔۔۔
وہ سوکھی روٹیاں خریدنے باہر آئی۔۔۔
غفورے سے رہا نہ گیا۔ ۔۔۔۔
بی بی سب لوگ روٹیاں بیچتے ہیں پر تم خریدتی ہو۔۔۔ آج چوتھی دفعہ ہے ، تم کرتی کیا ہو۔؟
کس میں ملاوٹ کرتی ہو۔؟ کیا بنا کر بیچتی ہو۔؟ بتاؤ ورنہ نہیں دوں گا۔۔۔
وہ دانت بھینچ کر بولی۔۔۔
جلدی کرو کوئی دیکھ لے گا میرے بچے بھوکے ہیں ۔۔۔۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 2 تبصرے برائے تحریر ”سو لفظوں کی کہانی(بیوہ)

Leave a Reply