• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلیو وہیل کے بعد ‘مومو چیلنج گیم’ نے انٹرنیٹ صارفین کو خوفزدہ کردیا

بلیو وہیل کے بعد ‘مومو چیلنج گیم’ نے انٹرنیٹ صارفین کو خوفزدہ کردیا

پچھلے سال ایک خوفناک گیم Blue Whale Challenge   کی وجہ سے بہت سے نوجوانوں اور بچوں کی اموات ہوئیں۔ جس پر بڑی مشکل سے قابو کیا گیا۔

لیکن اب ایک بار پھر اسی جیسا چیلنج سامنے آیا ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ ارجنٹائن کی 12 سالہ بچی کی ہلاکت کے پیچھے یہی چیلنج ہے۔

 رپورٹس  کے  مطابق MOMO مختلف سوشل میڈیا جیسے وaٹس ایپ، فیس بک اور یوٹیوب پر ایک اکاؤنٹ ہے۔ یہ اکاؤنٹ خواتین کی ڈراؤنی تصاویر پر مشتمل آرٹ ورک کا استعمال کرتا ہے۔

بلیو وہیل گیم کی طرح مومو چیلنج میں بھی شریک افراد کو مخصوص احکام پر عمل کرنے کا کہا جاتا ہے، ان احکامات میں اجنبی فون نمبروں پر لوگوں سے رابطہ کرنے اور اسی طرح کے دیگر کام کرنے کا کہا جاتا ہے۔

اگر کوئی احکامات پر عمل نہ کرے تو اسے زیادہ پرتشدد تصاویر دکھا کر خوفزدہ کیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مومو جاپان، کولمبیا اور میکسیکو کے تین فون نمبروں سے مربوط ہے۔

ان نمبروں پر رابطہ کرنے پر فون کرنے والے کی خاصی بے عزتی کی جاتی ہے، انہیں ایسے اشارے دئیے جاتے ہیں، جیسے دوسری طرف موجود شخص آپ کو ذاتی طور پر جانتا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ بچے نفسیاتی طور پر جلد مومو کے قابو میں آ جاتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انٹرنیٹ پر صارفین momochallenge ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک دوسرے کو اس چیلنج کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply