• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • تحریک انصاف سے اتحاد، بی این پی کاقومی اسمبلی میں حمایت کا اعلان

تحریک انصاف سے اتحاد، بی این پی کاقومی اسمبلی میں حمایت کا اعلان

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی )اورپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )میں اتحاد ہوگیا،جس کے بعد بی این پی نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی نے تحریک انصاف سے ہاتھ ملالیا،بلوچستان کی ترقی کیلئے دونوں جماعتیں مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ بی این پی اور پی ٹی آئی میں 6نکاتی معاہدہ بھی طے پاگیا۔

جس میں لاپتا افراد کا مسئلہ سرفہرست ہے،بلوچستان میں ڈیمز بھی بنائےجائیں گے،وفاق میں بلوچستان کے 6فیصد کوٹے پرعملدرآمد ہوگا،افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے وطن واپس بھیجا جائےگا۔

بلوچستان کی ڈیمو گرافی کا تحفظ کیا جائے گا،قدرتی وسائل کے حوالے سے معاملات بھی حل کیےجائیں گے
بلوچستان میں ریفائنریاں بھی لگائی جائیں گی۔

بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نےبلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے پی ٹی آئی سے امید لگالی۔

شاہ محمود قریشی نے بھی بلوچستان کے مسائل دیانتداری سے حل کرنے کا عزم کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اخترمینگل کہتے ہیں بلوچستان سے متعلق 15جماعتوں سے بات چیت کی،چند مطالبات تحریک انصاف کے سامنے بھی رکھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply