فلم ریویو: مقدس جنگیں Sacred Games ۔۔۔ احمد ثانی

ثبات ھے تغیّر کو صرف زمانے میں۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نیٹ فلیکس Netflix کی ایک نئی ڈرامہ سیریز جسے سیف علی خان اور نوازالدین صدیقی جسے نگینوں سے سجایا گیا ھے، 2006 میں وکرم چندرا کی جانب سے لکھے گئے ایک ناول کو نیٹ فلیکس کی پہلی اوریجنل انڈین سیریز کی کہانی بننے کا اعجاز حاصل ہوا۔ سیریز کے دو ڈائریکٹر میں سے ایک انوراگ کیشیئپ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ جولائی 2018 میں یہ سیریز ویب ٹی وی نیٹ فلیکس کے تھرو لانچ کی گئی جسکا پہلا سیزن 8 اقساط پر مشتمل ھے ۔
کوئی دو سے تین دھائی پہلے تک را اور ہمارے فرشتے سپیشل فنڈنگ کروا کر ایک دوسرے کے مُلکوں کے خلاف فلمیں بناتے تھے تاکہ رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کیا جاسکے مگر تبدیلی نے یہاں بھی اپنا رنگ دکھایا اور اور جدید وقت کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے انڈین ایجنسی را نے را کی فنڈنگ سے آراستہ ڈرامہ سیریز ایک ایسے میڈیم سے لانچ کر دی کہ ہمارے فرشتے دیکھتے ہی رہ گئے۔ وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ نا ہونے کا یہ نقصان ہوتا ھے کہ ہمارا competitor ہم سے ایک قدم آگے نکل جاتا ھے اور ہم منہہ دیکھتے رہ جاتے ہیں ۔
مقدس جنگ سیریز سے متعلق کچھ بتانے سے پہلے میں اپنے ہم وطنوں کو سے یہ فیڈ بیک شیئر ضرور کرنا چاہوں گا کہ سینگ کٹوا کر کٹّے بننے والے معمر رانا جیسے بابوں اور حمزہ عباسی جیسے لونڈوں کو لیکر فلم بنا کر ایک محدود سرکٹ میں اپنی کامیابی اور دشمن کی ناکامی کا ڈھول پیٹنے سے بہتر ھے کہ آپ خود کو زمانے کی چال سے ہم آہنگ کریں اور اور وہی بجٹ سمارٹلی استعمال کرتے ہوئے دشمن کو صحیح اور جدید ترین فورمز سے دندان شکن جواب دیں ۔
اب کچھ Scared Game کی بابت بات ہو جائے۔ آئی ایم ڈی بی سے 2•9 اور rotten tommatos سے 89 فیصد ریٹنگ پاکر یہ سیریز اس سال کی ٹاپ ٹی وی سیریز میں جگہ پا چکی ہے۔  ایک لائن میں کہوں تو فلم کا موضوع بین الاقوامی دہشت گردی ھے اور جہاں دہشت گردی کی بات ہو وہاں ہمارے دشمن، مملکتِ خُداداد کو اس میں شامل کرنا اپنا قومی ایجنڈا سمجھتے ہیں سو اُسی ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ جدید پلیٹ فارم استعمال کیا گیا اور ایک ایسی ٹی وی سیریز لانچ کی گئی جس سے دشمن اپنا ایجنڈا باآسانی زبان زدوعام کرسکیں ۔
اس ٹی وی سیریز کو ہر طرح کے مصالحے سے آراستہ کیا گیا ھے اور خصوصا نوجوان نسل میں اسے مقبول بنانے کے لیئے انتہائی لُچر لینگوئج، تمثیلات اور فحش سینز سے مزیئن کرنے میں کوئی کمی روا نہی رکھی گئی۔ جسکا ثمر ڈرامہ لانچ کرنے والوں کو ان کی توقع سے زیادہ ملا ھے ۔
یہاں یہ واضح کر دوں کہ سیریز کا موضوع صرف پاکستان مخالفت نہیں بلکے دہشت گردی کے تانے بانے بڑی خوبصورتی سے مکروہ سیاست دانوں سے جوڑے گئے مذہب کا سیاست مین استعمال اور پھر سیاست دانوں کا لنک انڈر ورلڈ سے بھی بتایا گیا ھے مگر انڈیا کا وہ انڈر ورلڈ گینگ ہی کیا جسمیں کسی مسلمان کا نام نا آئے۔ سو اس سیریز میں بھی آپ کو کچھ ایسی کڑوی سچائیاں دیکھنے کو ملیں گیں۔ مجموعئ طور پر بہت اچھی پریزینٹیشن سے آراستہ مگر کسی حد تک کمزور سٹوری لیئے یہ سیریز آپ کے فارغ وقت کا اچھا نعم البدل ثابت ہو سکتی مگر خیال رھے کہ یہ سیریز PG ریٹنگ ھے ۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply