• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جوہری معاہدے کی ڈیڈ لائن قریب، ایران پر پابندیوں کے سائے

جوہری معاہدے کی ڈیڈ لائن قریب، ایران پر پابندیوں کے سائے

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے ایران کو جوہری معاہدے میں خامیاں دور کرنے کیلئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن قریب آتے ہی ایران پر پابندیوں کے سائے منڈلانے لگے۔

ڈیڈ لائن قریب آتے ہی ایران میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں، مختلف شہروں میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر آکر نعرے لگارہے ہیں۔

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ دو ہزار پندرہ میں طے پایا تھا جبکہ امریکی صدر نے رواں سال مئی میں ایران معاہدے سے علیحدگی اختیار کی تھی جس کے بعد اب امریکا سات اگست کو دوبارہ ایران پر پابندیاں نافذ کرے گا، جس کے تحت ایرانی کارپٹ اور خوردنی اشیاء کی برآمد پر پابندی ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors

پابندیوں کی وجہ سے کرنسی کی قدر مزید گرنے سے افراط زر میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ ایران امریکی ڈالر اور سونا سمیت قیمتی دھاتوں، صنعتی سافٹ ویئر کی تجارت بھی نہیں کرسکے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply