• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فضل الرحمان ایک کلو گوشت کیلئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہ رہے ہیں: فواد چودھری

فضل الرحمان ایک کلو گوشت کیلئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہ رہے ہیں: فواد چودھری

بنی گالہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن ہم نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرائے ہیں، اپوزیشن اپنے مطالبات تو سامنے لے کر آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان صرف دو حلقوں سے ہارے ہیں جب کہ 48 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی ہے۔

tripako tours pakistan

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک کلو گوشت کے لیے پوری بھینس ذبح کرنا چاہ رہے ہیں لیکن وہ 10 بار بھی الیکشن لڑ لیں جیت نہیں سکتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بیشتر آزاد ارکان قومی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں اور قومی اسمبلی میں اس وقت 177 ارکان کی حمایت حاصل ہے، پنجاب اسمبلی میں بھی 186 ارکان ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن 7 اگست کو سرکاری نتیجہ جاری کر رہا ہے جس کے بعد مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 11اگست تک ایوان مکمل ہوں گے جس کے بعد ہی وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دی جا سکے گی۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا بستر ہے، عوام کی توقعات ایک چیلنج ہے اور اللہ کی مدد سے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔

Advertisements
merkit.pk

فواد چوہدری کا کہنا تھا برطانوی ہائی کمشنر سے کہا کہ برطانیہ لوٹی گئی رقم واپس لانے میں مدد کرے، یورپی یونین اور خیلجی ممالک نے بھی رقوم کی واپسی میں مدد کی یقین دہائی کرائی ہے۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply