بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے تامل ناڈو میں بچیوں کی تعلیم کے لئے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ بھارتی ذرائع کے مطا بق اداکارہ اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ تامل ناڈو میں سکول کے رفا حی کا موں کے لئے عطیہ کر رہی ہیں۔ اداکارہ پچھلے دو سال سے اس سکول کے لئے کا م کر رہی ہیں اور جب بھی وقت ملتا ہے سکول کا دورہ کر تی ہیں۔ یہ سکول اداکارہ کی والدہ کی این جی او کے منصو بے کا حصہ ہے۔ کترینہ کی والدہ ان غریب بچوں کی میعاری تعلیم کے لئے کا م کر رہی ہیں جو تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ اداکارہ نے سکول میں نہ صرف بچوں کے ساتھ میعاری وقت گزارا بلکہ ان کی بہتر تعلیم کے لئی اپنی آمدنی بھی عطیہ کی اور اے آر رحما ن کی بنائی ہو ئی دھن پر بچوں کے ساتھ مل کے گا نا بھی گا یا۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں