واٹس ایپ میں موجود بڑے مسئلے کی نشاندہی

Advertisements
julia rana solicitors london

اسرائیلی سائبر سیکیورٹی فرم کے محققین نے واٹس ایپ کے اندر بڑے مسئلے کی شناخت کی ہے۔  محققین کے مطابق انہوں نے واٹس ایپ میں ایک ایسا مسئلہ ڈھونڈا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ہیکرز میسجنگ ایپ پر جعلی میسجز بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمزوری ہیکرز کیلئے مداخلت کرنے اور میسجز میں ردوبدل کرنے کے ساتھ غلط خبریں بنانے اور پھیلانے کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ واٹس ایپ میں موجود اس خرابی کے متعلق رپورٹ تب آئی ، جب اس میں غلط خبروں کے پھیلائے جانے کے مسئلے کے متعلق جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ گزشتہ ماہ ایپلیکیشن نے بھارتی حکومت کے کہے جانے پر خطرات کے پیشِ نظر فارورڈ میسج بھیجنے کی حد مقرر کی تھی۔ واٹس ایپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی اس مسئلے کو دیکھ رہی ہے اور اس مسئلے میں ای میل میں ردوبدل کرکے وہ کچھ لکھ دیا جاتا جو لکھنے والے نہ لکھا ہو۔ تاہم واٹس ایپ نے کہا کہ اس چیز کا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، جو اس بات کو باور کراتا ہے کہ صرف میسج بھیجنے اور موصول کرنے والا ہی میسج کو پڑھ سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply