سونے کی قیمتوں میں 4.81فیصد نمایاں کمی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام  سونے   کی قیمتیں 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔ انتخابات کے بعد بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اگرچہ صرف 4 ڈالر کی کمی ہوئی، لیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں اس کے برعکس  تین دن میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں  4.81 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق  امریکی ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں ریکوری سے سونے کی مقامی قیمتوں میں کمی آئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے1224 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1650 روپے اور1414روپے نمایاں کمی واقع ہوئی، جس سے کراچی ، حیدرآباد،  سکھر ،ملتان ، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد ،راولپنڈی ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56 ہزار350 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48 ہزار 311روپے ہوگئی، تاہم اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 5 روپے کی کمی سے 760 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت4 روپے29 پیسے گھٹ کر651 روپے 57 ہوگئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply