• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس چوری کرنے والے کا نام سامنے آگیا

پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس چوری کرنے والے کا نام سامنے آگیا

پاکستان میں ٹیکس چوری سے متعلق چشم کشا رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں سالانہ سینکڑوں ارب روپے کے ٹیکس کی رقم مختلف حربے اختیار کرکے چوری کی جاتی ہے۔

بین الاقوامی ریسرچ ادارے ایپسوس نے پاکستان میں ٹیکس چوری سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 5صنعتی شعبوں میں سالانہ 956 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے بڑے اداروں میں رئیل اسٹیٹ، چائے، سگریٹ، ٹائرز، آئل اور فارما سیوٹیکل سیکٹر شامل ہیں۔

ریسرچ ادارے ایپسوس کے مطابق صرف رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سالانہ500ارب روپے کی ٹیکس چوری، سگریٹ انڈسٹری میں سالانہ240ارب روپے کی ٹیکس چوری کی جارہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کے علاوہ چائےکے شعبےمیں سالانہ45ارب روپے کی ٹیکس چوری کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ادویات کے شعبے میں بھی سالانہ 65 ارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف کیا گیا ہے، ٹائرز اور آئل سیکٹر میں سالانہ 106 ارب کی ٹیکس چوری ہورہی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply