ہلدی سبز موتیا کے علاج میں بھی مفید

ہلدی میں موجود مرکب سرکیومن سبز موتیا (گلوکوما) کی روک تھام میں بھی موثر ہے اور برطانوی ماہرین نے اسے متاثرہ مقام تک پہنچانے کا ایک نیا طریقہ بھی ڈھونڈا ہے۔ گلوکوما میں آنکھ میں مائع بھرنے سے آنکھ کو دماغ سے جوڑنے والے قدرتی اعصاب تیزی سے تباہ ہوتے ہیں۔ آنکھ کے اس اعصابی دبائو کو کم کرنے کے لئے ماہرین آنکھوں میں ٹپکانے کے قطرے تجویز کرتے ہیں لیکن اب نہ صرف ہلدی میں موجود ایک جزو  سرکیومن سے اس مرض کو دور کرنا ممکن ہے بلکہ اسے آنکھ کے متاثرہ حصے تک پہنچانے کا طریقہ بھی دریافت کرلیا گیا ۔ برطانیہ میں کنگز کالج اور امپیریل کالج کے سائنس دانوں نے تحقیق کے بعد کہا کہ سرکیومن  سبز موتیا کی ابتدائی کیفیت کو ٹھیک کر سکتی ہے۔ ماہرین جانتے ہیں سرکیومن حل نہیں ہوتا اور اسی وجہ سے جسم کے اندر جاکر بہت مشکل سے اس کا حصہ بنتا ہے اور انہوں نے اس کا بھی ایک حل تلاش  کیا ہے۔ قبل ازیں  سرکیومن دل کے امراض، بلڈ پریشر، دماغی بیماریوں، الزائیمر، جسمانی جلن اور دیگر کئی بیماریوں میں انتہائی مفید ثابت ہوچکا ہے اور اب اسے آنکھوں میں استعمال کرکے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کی بینائی بچائی جاسکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply