جادوئی سبزی جو شرابی کی شراب نوشی چھڑوا دے

سبزیوں، پھلوں، مختلف جڑی بوٹیوں اور پودوں میں اللہ تعالیٰ نے بے پناہ فوائد پنہاں رکھے ہیں اور ان پر ریسرچ کرنے والے افراد روز ان کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسی ہی ایک سبزی کریلا بھی ہے جس کا جوس پینے سے آپ کی عمر جیسے رک سی جاتی ہے اور چہرہ سے آپ کئی برس چھوٹے نظر آنے لگتے ہیں۔ کریلے کو دافع زہر، دافع بخار، اشتہائ انگیز ، مقوی معدہ، دافع صفرا اور مسہل قرار دیتے ہیں۔ یہ ذیابیطس کا ایک دیسی علاج بھی ہے۔  اس میں انسولین سے مشابہہ ایک مادہ پایا جاتا ہے جسے نباتاتی انسولین کا نام دیا گیا ہے ۔یہ مادہ خون اور پیشاب میں شوگر کی مقدار کم کرتا ہے . حکما پچھلے کئی برس سے ذیابیطس کے علاج میں کریلے استعمال کرا رہے ہیں ۔ شوگر کے مریضوں کو چار پانچ کریلوں کا پانی روزانہ صبح نہار منہ پینا چاہیے۔ کریلا خطرناک بیماری بواسیر میں بھی مفید ہے۔  اس کے تین چمچ پتوں کا جوس ایک گلاس لسی میں شامل کرکے روزانہ صبح ایک ماہ تک پینا بواسیر کا عارضہ دور کرتا ہے ۔ کریلوں کی جڑوں کا پیسٹ بواسیر کے مسوں پر لگانا بھی مفید ہے۔ کریلے کا جوس خون کو صاف کرتا ہے اور کئی طرح کے جلدی امراض میں تریاق کا درجہ رکھتا ہے. خون کے متعدد امراض جن میں فساد خون سے پھوڑے پھنسیاں نکلنا، خارش، چنبل ، بھگندر، جالندھر شامل ہیں۔ تازہ کریلوں کا جوس ایک کپ، ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر صبح نہار منہ ایک ایک چسکی پینا مفید ہے. پرانے امراض میں یہ علاج چار سے چھ ماہ تک جاری رکھنا پڑتا ہے ۔ کریلے کی جڑیں بھی کئی امراض کیلئے دوا کا درجہ رکھتی ہیں جن میں سانس کی بیماری بھی شامل ہے. جڑوں کا ملیدہ ایک چائے کا چمچ ، اسی مقدار میں شہد یا تلسی کے پتوں کا جوس ملا کر ایک ماہ تک روزانہ رات کو پینے سے دمہ ، برونکائٹس ، زکام، گلے کی سوزش اور ناک کے استرکی سوزش کا عمدہ علاج ہے۔ موسم گرما میں عموماً پسماندہ اور غیر ترقی یافتہ علاقوں میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑنے کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں. ہیضہ اور اسہال کے ابتدائی مرحلوں میں کریلوں کے پتوں کا تازہ جوس شفا بخش دوا ہے ۔ چائے کے دو چمچ جو س ہم وزن پیاز کے جوس اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر دینا شافی علاج ہے .کریلا نشہ چھڑوانے کے بھی کام آتا ہے۔ کریلے کے پتوں کا جوس شراب کے بداثرات کا اچھا علاج ہے. اب کے زہریلے مادوں کے لئے مؤثر تریاق کا کام دیتا ہے ۔  شراب نوشی سے جگر کو پہنچنے والے نقصان کی بھی اصلاح ہوتی ہے .

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply