• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تحریک انصاف کا پرویز خٹک کو دوبارہ وزیراعلیٰ کے پی کے بنانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا پرویز خٹک کو دوبارہ وزیراعلیٰ کے پی کے بنانے کا فیصلہ

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پارٹی نے مجھے وزیرا علیٰ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی حتمی فیصلہ کر چکی ہے ،جب چاہے گی اعلان کر دے گی۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دوسری بار خدمت کا موقع ملا ہے، وعدے پورے کریں گے جبکہ پنجاب میں بھی حکومت سازی کے لیے رابطے جاری ہیں۔

عام انتخابات میں تحریک انصاف نے وفاق اور خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل کی ہے جب کہ پنجاب میں بھی نمبر گیم کے ساتھ حکومت بناسکتی ہے۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اکیلے ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کی اکثریت بھی پرویز خٹک کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانے کی حامی ہے۔

خیال رہے کہ پرویز خٹک قومی اسمبلی کی نشست این اے 25 نوشہرہ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2 نشستوں پی کے 61 اور پی کے 64 سے الیکشن جیت چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ پرویز خٹک 2013 سے 2018 تک تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں وزیر اعلیٰ کے پی کے رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply