• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عام انتخابات: قومی و صوبائی اسمبلی کے کئی حلقوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی

عام انتخابات: قومی و صوبائی اسمبلی کے کئی حلقوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی

عام انتخابات 2018 کے متعدد حلقوں کے نتائج پر امیدواروں نے اعتراضات دائر کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست کی ہے جس کے بعد قومی وصوبائی اسمبلی کے کئی حلقوں پر دوبارہ گنتی کی جارہی ہے۔

لاہور کے حلقہ این اے 131 سے عمران خان کے ہاتھوں شکست کھانے والے (ن) لیگ کے رہنما سعد رفیق کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جاری ہے۔

عام انتخابات میں این اے 131 سے عمران خان نے 84 ہزار 131 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ سعد رفیق کو 83 ہزار 633 ووٹ ملے۔

اس کےعلاوہ مری کے حلقہ این اے 57 سے تحریک انصاف کے امیدوار صداقت عباسی سے ہارنے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے جس پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ اس موقع پر آر او آفس کےباہر پولیس اور فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قبائلی ضلع خیبر میں این اے 43، چنیوٹ میں این اے 100 ،این اے 108، این اے 106 فیصل آباد، این اے 154 اور 157 ملتان، این اے 13 مانسہرہ، این اے 230 بدین پر دوبارہ گنتی کی جارہی ہے۔

لاہور میں ایاز صادق سے ہارنے والے علیم خان کی درخواست پر این اے 129 میں ری کاؤنٹنگ کی جارہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کے علاوہ جھنگ میں پی پی 128کے 31 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جارہی ہے جب کہ ملتان کے حلقہ پی پی 212 پر بھی ووٹو کی دوبارہ گنتی جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply