• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • متحدہ رہنما کامران ٹیسوری تمام انتخابی حلقوں سے دستبردار

متحدہ رہنما کامران ٹیسوری تمام انتخابی حلقوں سے دستبردار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری نے تمام حلقوں سے دستبر داری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے نظریے سے نہیں، آٹھ کے ٹولے سے اختلاف ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میں متحدہ قومی موومنٹ   ایم کیو ایم کا کارکن تھا اور رہوں گا۔ میں فائٹر قسم کا آدمی ہوں، مجھے کسی کا کوئی خوف نہیں ہے۔ آٹھ کے ٹولے نے ایم کیو ایم کو یرغمال بنایا، الیکشن کے بعد بہادر آباد کے ٹولے کو کان سے پکڑ کر نکالنا کوئی بڑا کام نہیں ہے۔ فاروق ستار کو میری شکل میں سواری ملی ہوئی ہے، انہیں پتہ ہے یہ سواری واپس ملے گی، ایم کیو ایم کے مخلص کارکن مجھے بہت پیار کرتے ہیں، تاہم میں تمام حلقوں سے  دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیو ایم بہادر آباد کو اوپن فیلڈ دینا چاہتا ہوں تاکہ انھیں کوئی بہانہ کرنے کا موقع نہ ملے۔ میں نے ضمنی الیکشن میں 18 ہزار سے زیادہ ووٹ لئے تھے، اب ایم کیو ایم کے امیدوار کو مجھ سے زیادہ ووٹ لینا چاہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply