• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خود کش حملے میں شہیداکرام اللہ گنڈاپور کی نمازجنازہ ادا،مقدمہ درج

خود کش حملے میں شہیداکرام اللہ گنڈاپور کی نمازجنازہ ادا،مقدمہ درج

ڈی آئی خان:خود کش حملے میں شہید پاکستان  تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

گزشتہ روزڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی کے علاقے میں خود کش حملے میں شہید سابق صوبائی وزیر زراعت اور امیدوار پی ٹی آئی حلقہ پی کے 99 اکرام خان گنڈہ پور کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے کلاچی ادا کر دی گئی ۔

نماز جنازہ میں عسکری وسول حکام سمیت ہزاروں کی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

اس موقع میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ،نماز جنازہ کے بعد شہید اکرام اللہ خان کی جسد خاکی کو ان کے والد اور بھائی اسرار گنڈہ پور کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

شہیداکرام اللہ خان گنڈہ پورنے پسماندگان میں چار بیٹے آغازخان گنڈہ پور ، آریز خان گنڈہ پور اورآفان خان گنڈہ پور ، احمد خان گنڈہ پور اورایک بیٹی اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔

اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پر پورے علاقہ میں فضاءسوگوار ہے ،ڈی آئی خان کے تمام بازار اور کاروباری مراکز بند بھی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب گزشتہ روز ہو نے والے خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ کُلاچی میں شہید اکرام اللہ کے بھائی انعام اللہ خان گنڈا پور کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے  جس میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply