2 بڑی جماعتوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے: رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا نگران حکومت جانبدار ہے جبکہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

رضا ربانی نے سوال اٹھایا کہ بینک ملازمین کو کس بنیاد پر بطور پولنگ اسٹاف تعینات کیا گیا ؟ الیکشن کمیشن نے کس قانون کے تحت کالعدم تنظیموں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دی ؟ تحفظات کی صورتحال میں صاف شفاف انتخابات کیسے ہوں گے؟۔

سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا الیکشن کمیشن اس وقت کہاں تھا جب بلاول بھٹو کو روکا گیا، الیکشن کمیشن کو لیگی کارکنوں کی گرفتاری کیوں نہیں نظر نہیں آتی ؟ عوام کی رائے کو نظر انداز کرنا خطرناک ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رضا ربانی نے کہا تحفظات کی صورتحال میں صاف شفاف انتخابات کیسے ہوں گے؟ الیکشن کمیشن کو سب کچھ نظر کیوں نہیں آ رہا ؟۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply