• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر دونوں ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث پیش نہیں ہوئے تھے جن کی جگہ معاون وکیل پیش ہوئے، اس موقع پر فاضل جج نے ریمارکس دیے تھے کہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے جیل ٹرائل اور دیگر دو ریفرنسز کا طے کریں گے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی تاہم وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کوئی حکم ملنے تک سماعت کرنے کے پابند ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply