ایف بی آر کی ویب سائٹ پر ایک بار پھر سائبر حملہ

ایف بی آر کی ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے

ایف بی آر کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ہے، جس کے بعد ایف بی آر کی ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، شہریوں کو ایف بی آر کی ویب سائٹ میں خرابی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سائبر حملے کے بعد ایف بی آر کی ویب سائٹ کے پورٹلز کام نہیں کر رہے، آن لائن ٹیکس جمع کروانے والے شہری مشکلات کا شکار ہیں . ایف بی آر نے سائبر حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا بحالی میں 6 گھنٹے لگ سکتے ہیں گزشتہ ماہ بھی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا تھا جبکہ اب بھی دوبارہ سائبر حملے کا خدشہ ہے ،

واضح رہے کہ ماہ ستمبر میں بھی ایف بی آر کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ ہوا تھا،ہیکرز کے حملے کے نتیجے میں ایف بی آر کی طرف سے آپریٹ کی جانے والے تمام سرکاری ویب سائٹس بند ہوگئیں سائبر حملے کے نتیجے میں کسٹمز پر بھی دباؤ آیا ہے بارڈر سٹیشنز پر تازہ سبزیوں کی کنسائنمنٹس پھنس کر رہ گئی ہیں صارفین ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ سے مستفید ہونے سے بھی محروم ہوگئے ہیں

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ اس سے پہلے کئی بار ہیک ہوچکی ہے اوراس میں بھارتی ہیکرز کا کردارنظرآتا ہے سیکورٹی ادارے اس مسئلے کے ہیک ہونے کے اسباب اورذرائع کا جائزہ لے رہے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply