کراچی: روپے کی قدر غیر مستحکم ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں ایک ہی روز میں 9 روپے 75 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 134 روپے کا ہوگیا۔واضح رہے کہ کل انٹر بینک میں ڈالر 124 روپے 25 پیسے کا تھا، جبکہ کچھ دیر قبل 132 روپے پر تھا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مارکیٹ میں کافی غیریقینی کی صورتحال اور اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔اضافے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 132 روپے ہوگئی ہے۔ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 136 روپے کا بھی دیکھا گیا ۔ ڈالر بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں 900ارب روپے اضافہ ہو گیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں