• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایون فیلڈریفرنس فیصلہ:شریف خاندان کی اپیلوں پر سماعت

ایون فیلڈریفرنس فیصلہ:شریف خاندان کی اپیلوں پر سماعت

اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کیخلاف شریف خاندان کی اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری ہے۔

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور دامادکیپٹن (ر)صفدر کی اپیلوں پر سماعت کررہا ہے۔

سماعت کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق، پرویز رشید اور بیرسٹرظفراللہ عدالت میں موجود ہیں۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت کے روبرو دلائل دے رہے ہیں اور سماعت آغاز پر انہوں نے احتساب عدالت کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

خواجہ حارث نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے 2ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ جج محمد بشیر ایک ریفرنس پر فیصلہ دے چکے، باقی 2 ریفرنس دوسری عدالت منتقل کئے جائیں.

نیب پراسکیوشن ونگ نے احتساب عدالت کے فیصلے کا دفاع کرنے کی بھرپور تیاری کی ہے، نیب ٹیم عدالت کو قانونی نکات سے آگاہ کرے گی اور کرپشن کے مجرموں کو ریلیف دینے کی مخالفت کرے گی جبکہ مریم اور کیپٹن صفدر کو جیل میں ہی رکھنے کی استدعا کی جائے گی۔

گزشتہ روز تینوں مجرمان کی جانب سے سزا کیخلاف اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائر کی گئیں تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اپیلوں میں استدعا کی گئی تھی کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کیا جائے، اپیلوں پر فیصلے تک ضمانت پر رہا کیا جائے اور عارضی طور پر سزائیں معطل کی جائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply