• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد ہائیکورٹ:بنی گالہ اورسیکٹرای الیون میں تعمیرات غیرقانونی قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ:بنی گالہ اورسیکٹرای الیون میں تعمیرات غیرقانونی قرار

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بنی گالہ اور سیکٹر ای الیون میں تعمیرات کو غیرقانونی قراردے دیا۔

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بنی گالہ اورسیکٹرای الیون میں تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل لارجربینچ نے 72صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ سنایا جس میں بنی گالہ اورسیکٹرای الیون میں تعمیرات کوغیرقانونی قراردے دیا گیا ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ماسٹرپلان کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی تعمیرات قابل مسمار ہیں، نظریہ ضرورت قانون کی حکمرانی کیلئے اجنبی ہے،قانون کی حکمرانی کے بجائے افراد کی حکمرانی کی یہ بہترین مثال ہے جبکہ انصاف میں تاخیرانصاف سے انکارہے۔

اس سے قبل شہزادہ سکندرالملک اوردیگرشہریوں نے بنی گالہ اورای الیون میں تعمیرات کوچیلنج کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ بنی گالہ میں کمرشل اورای الیون میں طویل المنزلہ عمارات کی تعمیرماسٹرپلان کی خلاف ورزی ہے اورماسٹر پلان کو نقصان پہنچا کرمراعات یافتہ طبقے کوفائدہ پہنچایا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply