• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تحریک انصاف کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری، عمران خان آج اسلام آباد میں کنونشن سنٹر،ہری پوراورایبٹ آباد میں جلسوں سے خطاب کریں گے

تحریک انصاف کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری، عمران خان آج اسلام آباد میں کنونشن سنٹر،ہری پوراورایبٹ آباد میں جلسوں سے خطاب کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اسلام آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گے ،اس کے علاوہ عمران خان ہری پور اورایبٹ آباد جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تحریک انصاف کی انتخابی زور شور سے جاری ہے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج اسلام آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف ہری پور اور ایبٹ آباد میں جلسوں کا انعقاد کرے گی جس سے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے اور کارکنوں کا لہو گرمائےں گے۔

ہری پور میں ایلیمنٹری کالج گراﺅنڈ میں جلسے کے انتظامات جاری ہیںجس میں شرکا کیلئے ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں اوربینرز سے سجادیا گیا،کارکنوں کا لہو گرمانے کیلئے ڈی جے ساﺅنڈ سسٹم بھی نصب کردیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ہری پور گراﺅنڈکوقناعتیں لگا کر سیل کر دیاگیا،جلسہ گاہ میں سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply