راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستے بند، سکیورٹی سخت

راولپنڈی میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی، داخلی اور خارجہ راستے بند ہیں۔ مری روڈ پر ٹریفک معطل ہے۔

سکستھ روڈ، چاندنی چوک، لیاقت باغ، مری چوک اور کمیٹی چوک پر مزید کنٹینرز کھڑے کردیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بدستور کنٹینرز اور رکاوٹوں سے بند ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال معمول پر آنے تک مری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں نجی تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔راولپنڈی میٹرو بس سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے۔

راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں 2ماہ تک رینجرز کی تعیناتی کے احکامات پر عمل شروع کر دیا گیا۔راولپنڈی میں وارث خان ،لیاقت باغ اورشمس آباد پر رینجرز دستے تعینات کر دیے گئے۔فیض آباد پر ایف سی رینجرز ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بیشترشاہراہیں ٹریفک کےلیے کھلی ہیں۔ اسلام آباد ایکسپریس وے، لہتراڑ روڈ، پشاورروڈ، سرینگرہائی وے، جناح ایونیو ٹریفک کےلیے کھلا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق مارگلہ روڈ،شاہراہ دستور،اتاترک ایونیو،فیصل ایونیو اورنائنتھ ایونیو بھی ٹریفک کےلیے کھلا رکھا گیا ہے۔ آئی جے پی روڈ ا سٹیڈیم روڈ کی جانب سے بند ہے۔ مری روڈ فیض الاسلام اسٹاپ پر دونوں اطراف سے بھی بند ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply