سنجو کا کھڑکی توڑ بزنس جاری

بالی وڈ میں راجکمار ہیرانی کی ہدایت میں بننے والئی فلم  سنجو کا ریلیز کے بعد کھڑکی توڑ بزنس جاری ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے سنجو بابا کی زندگی پر بنائی گئی فلم کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔ ٹیزر اور پھر ٹریلر میں رنبیرکپور کی اداکاری نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا ،جس کے بعد فلم کا انتظار مزید بڑھ گیا تھا۔ 3 رو زقبل ریلی زہونے والی فلم کا کھڑکی تو ڑبزنس اب تک جاری ہے،  جبکہ تیسرے دن تک فلم 73 کرو ڑکمانے میں کامیاب ہوگئی ، جو جلد ہی 100 کروڑ کلب میں داخل ہوجائے گی۔ فلم نے پہلے روز38 کروڑ کمائے جو رواں سال 2018 میں پہلے روز زیادہ بزنس دینے والی فلموں میں شامل ہوگئی،  جبکہ فلم نے سلمان خان کی فلم ریس 3کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، جس نے ریلیزکے پہلے روز29 کروڑ 17 لاکھ کمائے تھے۔ دوسری جانب بالی وڈ اداکار سنجے دت نے فلم سنجو میں رنبیر کپور کی اداکاری کو خوب سراہا اور کہا کہ وہ رنبیر کی اداکاری سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ، جو کچھ بھی سچ تھا وہ فلم میں دکھایا گیا ، جس کو بہترین اندازمیں پیش کیا گیا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply