کھانے کے ساتھ جوس پینا معدہ میں تیزابیت کا باعث

پھلوں کا جوس وٹامن حاصل کرنے کا ایک عمدہ اور صحت مند ترین ذریعہ  ہے،خاص طور پر جب آپ بیمار ہوں ، بخار یا فلو کی کیفیت ہو ایسے وقت میں تازہ پھل کا جوس وٹامن اور غذائی اجزا کی کمی کو بھر پور انداز میں پورا کرتا ہے۔ اس مقصد کیلئے فروٹر، کینو ،مالٹا ، سیب ، انار، موسمی متعدد فروٹ ہیں، جن سے وٹامن سے بھر پور، صحت مند رس تیار کر سکتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق رات کے یا دن کے کھانے کے ساتھ کسی قسم کے جوس کا استعمال غیر صحت مندانہ عادت ہے  ، کیونکہ ماہرین کے مطابق فروٹ جوس یا کسی قسم کا فروٹ نمک کے ساتھ کھانے سے جلدی بیماری سمیت 42مختلف بیماریوں کے حملہ آوور ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے خاص طور پر معدہ تیزابیت کا شکار ہوجاتا ہے اور آپ موٹاپے کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔ چینی اور نمک دونوں مخالف خواص رکھتے ہیں اس لئے ان کا استعمال ان کے خواص کو مد نظر رکھتے ہو ئے کرنا ضروری ہے بصورت دیگر یہ آپ کے نظام ہضم کو شدید متاثر کرتے ہو ئے اسے تباہ کر دے گا اور نتیجتاً زہریلا مادہ پیدا کرے گا۔ غذا کے خواص کو ملحوظ خاص نہ رکھا جائے تو ایسی غذائیں آپ کے نظام کو بے اعتدال کرتی ہیں جس سے غیر ضروری گیس بنتی ہے ، بد ہضمی بڑھ جاتی ہے، معدہ میں جلن اور اسکی حدت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے اور یوں پورا جسم بے اعتدالی کا شکار ہوجا تا ہے۔ غذا کے اشتراک کے وقت دو چیزوں کا خاص طور پر خیال آپ کے ذہن میں ہونا ضروری ہے کہ دو ایسی اشیا کے اجزا کا اشتراک نہ ہو جو خواص کے لحاظ سے مختلف ہو۔ جبکہ دوسری احتیاط یہ ہے کہ جوس کے ساتھ نمکین غذا مضر صحت ہوگی اور ان دونوں کا ملاپ یا اشتراک نقصان کا باعث بنے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply