• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کامیاب جوان پروگرام، شوکت ترین نے پھر نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی

کامیاب جوان پروگرام، شوکت ترین نے پھر نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی

کامیاب جوان پروگرام، شوکت ترین نے پھر نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی

مشیر خزانہ شوکت ترین کا اسلام آباد کے ایوان صنعت و تجارت میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خا ن کو نوجوانوں کی فکر ہے ،ملکی آباد ی کا 60 فیصد 30سال سے کم ہے کسانوں اورکاشت کاروں کو وسائل فراہم کریں گے،انسانی وسائل پر سرمایہ کاری سے ترقی ہوگی،ذاتی گھرکے لیے 27 لاکھ روپے آسان اقساط پرفراہم کریں گے،بڑے بینک کی تربیت ہی نہیں کہ وہ چھوٹے قرض دیں کامیاب جوا ن پروگرام کی بنیاد ہی چھوٹے قرض پر رکھی گئی ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی مداخلت ختم کردی ایف بی آر اورنادرا کا ڈیٹا ایک ہوگیا حکومت نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرکے ڈیٹا اکٹھا کیا،ودہولڈنگ اوردیگر ٹیکس میرے ہوتے ہوئے نہیں ہوں گے،ٹیکس لینا حکومت کا حق ہے ،

Advertisements
julia rana solicitors london

امور نوجوانان کے بارے میں وزیر اعظم کے خصوصی معاون محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی سماجی معاشی ترقی کے لیے کامیاب جوان پروگرام کے تحت مختلف سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں کامیاب جوان مراکز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ طلباء کو ان کے پیشہ وارانہ امور میں سہولت اور راہنمائی فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کی یوتھ کاروبار سکیم کے تحت تیس ارب روپے کے آسان قرضوں کی منظوری دی گئی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت نے ہنر مند پاکستان پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت وہ کوئی ایک لاکھ ستر ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنانا چاہتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply