غلطی اپنی الزام دوسروں پر

آج لوگوں کا حال یہ ہے کہ اسلام کی جو بات آسان ہو اس کو بڑی خوشی سے قبول کر لیتے ہیں مگر جہاں کفر و اسلام کا اصلی مقابلہ ہوتا ہے وہاں سے رخ بدل لیتے ہیں ۔بڑے دیندار لوگوں میں بھی یہ کمزوری موجود ہے۔اسلام اسلام پکارتے نظر آئینگے۔اسلام کی تعریف کرتے کرتے انکی زبان خشک ہو جائیگی اسلام کے لیئے کچھ نمائشی کام بھی کردینگے۔مگر ان سے کہیے کہ یہ اسلام جس کی آپ اس قدر تعریفوں سے اپنے دل کو معطر کر رہے ہیں۔آئیے ذرا اسکے قانون کو ہم خود اپنے اوپر جاری کریں تو فوراًکہیں گےکہ اس میں فلاں مشکل ہے اور فلاں دقت ہے اور فی الحال تو بس اسکو رہنے ہی دیجیئے۔
مطلب یہ کہ اسلام ایک خوبصورت کھلونا ہے اسکو سامنے الماری میں رکھیے اور دور سے بیٹھ کر اسکی تعریفیں کرتے جائیں۔عمل نہیں کرنا کیونکہ نماز ،روزہ ،زکوٰۃحج کیلیئے اللہ نے مولوی حضرات پیدا کیئے ہیں۔پھر یہی لوگ دوست واحباب کے سامنے شکوے کرتے نظر آتے ہیں کاروبار بند ہے گھریلو حالات نہایت پریشان کن ہیںاولاد کی طرف سے پریشانی کا رونا روتے ہیں ۔ہاں۔۔۔
یہی لوگ مولویت کو بھی زہرآلود تیروں کا نشانہ بناکر انکو ذلیل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ،یعنی غلطی اپنی الزام دوسروں پر۔۔۔

Facebook Comments

اعظم سلفی مغل
حافظ قرآن مطالعہ کا شوقین

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply