• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاؤں کی صفائی کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا باقی جسم کا

پاؤں کی صفائی کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا باقی جسم کا

ہم موٹاپے، اپنی آنکھوں اور اپنے دانتوں کے متعلق تو کافی فکر مند ہوتے ہیں لیکن کیا اتنی ہی فکر اپنے پیروں کی بھی کرتے ہیں۔

آج کل متعدد ایسی تحقیق سامنے آرہی ہیں جس میں ہمیں پیروں کی جانب توجہ دینے کیلئے کہا جارہا ہےاور بتایا جارہا ہے کہ پیر ہماری صحت کی بنیاد ہیں۔ ان کا خیال رکھنا آپ کے کھڑے ہونے کے انداز کو درست کرسکتا ہے، زخمی ہونے، درد اور تکلیف  سے بچاتا ہے۔

لیکن ان میں سب سے ضروری شاید یہ ہے کہ ہم اپنے پیروں کی دیکھ بھال کر کے جان لیوا خطرات سے بچ سکتے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق تین میں سے ایک 65برس سے زیادہ عمر کے افراد کاسال میں کم از کم ایک بار گرنے کا امکان ہوتا ہے۔ اور75برس سے زیادہ عمر کے افراد میں موت کا سبب ایک ہی تھا۔ کیوں  کہ اس سبب   کی وجہ سے انہیں مہلک کولہے کا فریکچر اور سر کی چوٹیں  لگ سکتی ہیں۔

ڈاکٹر رالف راجرز کہتے ہیں کہ پیر ہمارے جسم کا نظرانداز حصہ ہیں۔ جب تک ان میں کوئی مسئلہ نہ ہوکوئی بھی ان پر توجہ نہیں دیتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معمولی مگر مسلسل  دیکھ بھال  لاکھوں افراد  کو مستقبل میں ہونے والے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈاکٹر راجرز نے بتایا کہ اچھا انداز آپ کے پیروں سے شروع ہوتا ہے۔ عمارت کی بنیاد  اس کے پورے ڈھانچے کو سہارا دیتی ہے لہٰذا  ایک کمزور بنیاد  انہدام کا سبب بن سکتی ہے۔ ایسا ہی پیروں کے معاملے میں بھی ہوتا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply