مورگن فری مین پر آٹھ خواتین کی ہراسگی کا الزام

ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈیافتہ اداکار مورگن فری مین پر کم و بیش آٹھ خواتین نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایک غیر ملکی خبررساں ادارے نے 80سالہ اداکار کے متعلق تحقیقات کرتے ہوئے 16لوگوں سے بات کی جن میں سے کچھ نے فری مین پر ان کی پروڈکشن کمپنی میں نازیبا رویے پرتنے کاالزام عائد کیا۔

فری مین نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سب سے معذرت خواہ ہیں جنہیں تکلیف ہوئی۔

گزشتہ برس ہالی ووڈ میں مرد اداکاروں، فلم سازوں اور ایجنٹس کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرانے کے الزامات کے انبار نے انڈسٹری میں غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔

ایسے ہی الزامات نے امریکی سیاسی اور کاروباری شخصیات کو بھی گھیرا اور سوشل میڈیا پر #می ٹو کی مہم بھی چلی جس پر لوگوں نے اپنے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعات عوامی سطح پر بتائے۔

واضح رہے مورگن فری مین کا فلمی کیریئر 50سالوں پر محیط ہے جس میں انہوں نے 100سے زائد فلموں میں کام کیا اور 2005میں ملین ڈالر بیبی میں بہترین سپورٹنگ ایکٹر کاآسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

France 24 بشکریہ

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply