عورتوں کا دل مردوں کے مقابلے میں زیادہ طاقتور

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ مردوں کی  عورتوں کے مقابلے میں 64فیصد زیادہ قلبی امراض سے موت واقع ہوتی ہے۔ برطانیہ میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ  دلِ بڑا ہوجانے کی بیماری سے خواتین میں کم اموات ہوتی ہیں باوجود  اس کے کہ اس بیماری کے سبب ان کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ مردوں کی نسبت 10فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس صورت میں دِل کے پٹھے کھنچ جاتے ہیں اور باریک ہوجاتے ہیں جس کے سبب دِل پورے جسم میں صحیح طریقے سے خون نہیں پہنچا پاتا۔ محققین کے مطابق  خواتین کے ہارمونز  ان کے دِل کی ساخت بگڑنے اور دِل کے خون گردش کرانے کی صلاحیت کو کم ہونے سے بچاتے ہیں۔ سائنسدانوں کو امید ہے کہ یہ نتائج نئے علاج کی دریافت کیلئے راہ ہموار کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply