چین کے ساحلی شہر میں سمندری حیات سٹار فش، کیکڑوں، جھینگوں اور چھوٹی مچھلیوں کی بارش نے سب کو حیران کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ساحلی شہر چنگڈائو میں آنے والے طوفان اور بارشوں میں اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کرلی ، جب فضا سے کیکڑے، سیپیاں اور سٹار فش گاڑیوں اور سڑکوں پر بارش کی صورت برسنے لگے۔ ساحلی علاقے کے قریبی مکانوں کی چھت پر کیکڑوں اور سٹار فش کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ، جنہیں شہریوں نے حفاظت سے اپنے گھروں میں رکھ لیا۔ ماہرین موسمیات کے مطابق تیز سمندری ہوائوں اور طوفان کے باعث چھوٹے سمندری حیات لہروں کی سطح پر آ جاتے ہیں ، جبکہ خراب موسم کے باعث ہلاک ہونے والے سمندری حیات ساحل پر جمع ہوجاتے ہیں جہاں تیز ہوائیں چلنے کے باعث وہ اڑ کر شہریوں پر بارش کی مانند برسنے لگے۔ شہریوں کو چاہئے کہ ساحل سے دور رہیں اور سڑکوں پر ملنے والی سمندری حیات سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے بجائے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔
Related
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں