• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قوم 5نسلوں تک قرضے میں پھنسی ہوئی ہےنجات ملنی چاہیے،چیف جسٹس

قوم 5نسلوں تک قرضے میں پھنسی ہوئی ہےنجات ملنی چاہیے،چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملک و قوم کو درپیش پانی اور قرضوں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اہلیہ کے ہمراہ لاہور میں فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے ذہنی طور پر معذور بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور خواتین مریضوں کی عیادت کی۔ جسٹس ثاقب نثار نے خواتین مریضوں میں پرفیوم اور چوڑیاں بھی تقسیم کیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ قوم پانچ نسلوں تک قرضے میں پھنسی ہوئی ہے جس سے اسے نجات ملنی چاہیے۔  قوم کو درپیش پانی کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہیے، فاؤنٹین ہاؤس نجی سطح پر اچھا کام کرسکتا ہے تو سرکاری ادارے کیوں نہیں۔ چیف جسٹس نے فاؤنٹین ہاؤس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply