جعلی رنگ لگا کربازاروں میں پھلوں کی فروخت

مضرصحت جعلی رنگ لگا کربازاروں میں پھلوں فروخت عام ہوگئی ،  دکاندار کچے پھلوں کو پکے ہوئے پھل ظاہر کرنے کیلئے ان پر زہریلے رنگ کا سپرے کرتے ہیں۔تاکہ  مارکیٹ  اور بازاروں میں ان کو دوگنی قیمت پر فروخت کر سکیں۔  سو روپے والی الیچی کو سرخ رنگ کا سپرے کر کے ساڑھے تین سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس طرح سبز اور کچے آڑرو کو سرخ رنگ لگا کر فروخت کیا جا رہا ہے شہریوں ،تاجروں اورصنعتکاروں  کا ایسا کاروبار کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ  سمیت دیگرنے کہا کہ باعث تشویش بات یہ ہے کہ پھلوں پر جو رنگ لگایا جاتا ہے جو کینسر پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اسی طرح رات کے وقت کچے آموں اور دیگر پھلوں کو فروخت کر نے کیلئے مخصوص رنگ کی لائٹ کا بھی استعمال کیا جاتا ہے جن کا مقصد صریحاً خریداروں کو دھوکہ دینا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح سونف اور اس قسم کے دیگر مصالحوں کی فروخت کیلئے بھی کینسر پیدا کرنے والے رنگ استعمال کئے جا رہے ہیں اور یہ کاروبار عرصہ دراز سے جاری ہے مگر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ابھی تک اس اہم مسئلے کی طرف توجہ ہی نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ اس مضر صحت طریقہ کار کو روکنے کیلئے فوری طور پرچھاپے مارے جائیں اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے تاکہ لوگوں کو لوٹنے سے بچانے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی تحفظ کیا جا سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply