• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تھرپارکر کی خواتین نے خود کو بااعتماد اور با ہمت ثابت کردکھایا

تھرپارکر کی خواتین نے خود کو بااعتماد اور با ہمت ثابت کردکھایا

عورت کو صنف نازک کہنے والوں کے لئے تھرپارکر کی خواتین نے اپنے ہمت اور حوصلے سےخود کو مضبوط اور بااعتماد ثابت کردکھایا اور تھر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے اب الیکشن میں بھی آزاد امیدوار کے طور پہ سامنے آ رہی ہیں-

پی ایس چھپن اسلام کوٹ سے سنیتا پرمار نے نامزدگی فارم وصول کیا اور الیکشن لڑنے کے لئے پر عزم ہیں، تھرپارکر جیسے پسماندہ ضلع میں خواتین دن رات کی کام کاج کرنے کے بعد بھی خود کو نہئں منوا سکیں لیکن اب تھر کی خواتین مشکل ترین کام اینگرو کول میں ڈمپر چلانے کا کام کرہی ہیں اور اس کے ساتھ الیکشن میں مرد امیدوار کے مقابل کھڑے ہونے کے لیے تیار ہیں-

Advertisements
julia rana solicitors

اس حوالے سے سنیتا پرمارکاکہنا تھا کہ پی پی پی حکومت نے عورتوں کے حقوق کے لیے کوئی کام نہیں کیا صرف بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے اور گندم کی بوری کے لئے عورتوں کو دھوپ اور گرمی میں خوار کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں، ان کا مقصد عورت کے وجود کو تسلیم کرانا اور جائز حقوق کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply